ڈیرہ بگٹی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے ایک گھر میں لوٹ مار کرکے اسے آگ لگادی



ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیلاوغ سے باخبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ  ڈیتھ اسکوائڈ کے علاقائی سرغنہ نام نہاد  سینٹر سرفراز بگٹی  کے مقامی جھتے کے مسلح کارندوں نے آج  ٹلو خان مسوری نامی شخص  کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور  گھر جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا اور سینہ تان کر چلے گئے ۔ 


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ  ایسے مسلح جتھوں کے خلاف کاروائی نہیں کرسکتی کیوں کہ قابض پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے ان کے پیچھے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post