کیچ میں موبائل ٹاورز کو جاسوسی کیمروں سمیت ناکارہ بنا دیا، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کےترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے 29 جولائی کی رات تقریبا نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُک میں گرلز اسکول کے قریب پاکستانی فوج  اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے نصب کیے گئے کیمروں اور یوفون موبائل ٹاور پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فورسز پر سرمچاروں کے مسلسل کامیاب حملوں کے بعد ڈنُک میں شکست خوردہ فوج  نے دو موبائل ٹاورزپر اور ایک الگ مخصوص ٹاور لگا کر بڑے سائز  کے  ہائی میگافیکسل کے 3  جاسوس کیمرے نصب کیے  تھے جو گرد و نواح کے آبادی کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کررہے تھے  جس سے بلوچ چادر اور چاردیواری کی تقدس پامال ہورہی تھی۔


انھوں نے کہاہے کہ اسکول انتظامیہ اور علاقہ مکینوں کے احتجاج اور انکار کے باجود فوج کی جانب سے مذکورہ کیمرے نہ اتارنے پر سرمچاروں نے گزشتہ شب حملہ کرکے انہیں ناکارہ کردیا ہے۔


ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  دشمن فورسز و ان کے تمام حربوں کو ناکام بنانے کی عزم کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post