کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں دشمن فوج کے ایک اہم ایجنٹ شاکر ولد حسین کو سرمچاروں نے حراست بعد ہلاک کیا یہ بات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ قابض پاکستانی فوج کے اہم ایجنٹ شاکر کو سرمچاروں نے 12 جولائی کو گرفتار کرلیا ،دشمن فوج کے معاون کارکو جہد آزادی کے خلاف اعتراف جرائم کے بعد 17 جولائی کو موت کی سزا دی گئی۔
ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ کافی عرٖٖصے سے سرگرم تھا،بیس سے زائد ساتھیوں کی شہادت میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں فوجی آپریشن میں برائے راست دشمن پاکستانی فوج کا معاون کار تھا۔
چند پیسوں کی خاطر یہ ایجنٹ کئی افراد کی جبری گمشدگیوں میں ملوث تھا، بعد حراست اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا، اسکے نیٹ ورک کی پوری تفصیل تنظیم کے پاس موجود ہے۔ مذکورہ ایجنٹ کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔
تنظیم بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز، اور انکے معاون کاروں کا ساتھ نہ دیں اور ایسے افراد سے دور رہیں،جو بھی دشمن کا ساتھ دے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔