بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے تحصیل تمبو کے علاقے نوتال میں زمین کے تنازع پر مگسی اور لہڑی دو قبائل کے درمیان گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں عبدالستارنامی شخص ھلاک ہوگیا ۔
واقع کے بعدپولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا۔
مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے
ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاع ہے کہ ناصر عطا نامی واپڈا کے لائن سپریڈنٹ بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔
لورالائی میں پو لیس نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی شخص کو بازیاب کر لیا۔ پو لیس کے مطابق لورالائی میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے مطلوب نامزد ملزمان عبدالستار اور، عبدلجبار ساکن پٹھانکوٹ لورالائی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ دوسری کاروائی میں پو لیس نے مغوی عصمت اللہ کوبازیاب کر کے دونامزد ملزمان سردار، اور سلطان محمد ساکن لورالائی نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔