چمن میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 2 لیویز اہلکار ھلاک ہو گئے ۔ پہلا واقعہ مال روڈ کے قریب کسٹم کے عقب گنج روڈ پرپیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار رحمت اللہ عشیزئی ھلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا واقعہ کلی احمد شاہ خان میں پیش آیا جہاں فائرنگ میں لیویز اہلکار سمیع اللہ ولد محمد افضل کو مسلح افراد نے قتل کردیا ۔ مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے ۔
اس طرح قلات کے نواحی علاقے بشمی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے ،جانبحق افراد کی شناخت میر جان ولد پیر جان اور اسکا بیٹا علی اکبر اقوام چنال سکنہ شیشہ ڈغار کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ روانہ و داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
علاوہ ازیں قلات میں غوث آباد کے مقام پر کراچی سے شال جانے والی کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ،جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک شدید زخمی شخص اسلم ولد عادل خان ھلاک جبکہ محبوب علی ولد لال محمد، شمن علی ولد غلام قادر اور سلیم ولد مور زخمی ہوگئے ۔ دو شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے شال ریفر کردیا گیا ہے ۔