کراچی مشہور وکیل انسانی حقوق کے رہنماء جبران ناصر ایڈوکیٹ خفیہ اداروں کے ہاتھوں اہلیہ کے سامنے اغوا



کراچی معروف سماجی کارکن اور سوشل میڈ یا ایکٹوسٹ جبران ناصر کو اغوا کرلیا گیا ۔ سماجے رابطے کے ویب سائٹ فیس بک پر ان کی اہلیہ منشا پاشا نے ویڈیو شائع کرتے ہوئے واقع کی تفصیلات بتائی ہیں ۔ 


ایڈووکیٹ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی گاڑی میں کھانا کھانے کے بعد گھر کی طرف آرہی تھیں کہ اچانک ایک ویگو گاڑی آکر ہماری گاڑی کو ٹھوکر مار روک دیا  جس کے بعد پندرہ  مسلح افراد جوکہ پسٹل اٹھائے ہوئے تھے نے میری شوہر کو اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔


سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ  ٹوئٹر پر صحافی اسد طور نے ٹویئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جبران ناصر کو سفید رنگ کے ویگو گاڑی میں اغوا کر لیا گیا ہے ۔


 آپ کو علم ہے  جبران ناصر ایڈووکیٹ  کراچی میں سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور سوشل میڈ یا ایکٹوسٹ ہیں۔ 


انہوں نے 2013اور2018 کے عام انتخابات میں بھی آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ لیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post