ڈیرہ بگٹی پیرکوہ مدرسے میں زیر تعلیم لاپتہ ہونے والے ایک اور بچے کی نعش مدرسہ سے برآمد ہوا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ بچے کی نعش مدرسے کی لیٹرین سے ملی ہے ۔
تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی سنگسیلہ سے تعلق رکھنے والے اسی مدرسے میں زیر تعلیم بچے کی نعش مل گئی تھی۔
مقامی انتظامیہ تفتیش کر رہی ہے ۔
حب فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خودکشی کرلی . تفصیلات کے مطابق حب انڈسٹریل ایریا میں واقع بسکونی نامی فیکٹری میں تعینات ایک پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ احمد خان مگسی ولد بہادر خان نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خود کشی کرلی تاہم واقعہ کے بارے میں پولیس اپنی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء گوادر میں ایک نوجوان روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوکر بیہوش ہوا ہے ۔جسے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ان کے ورثا ء کا کوئی پتا نہیں چل رہاہے ۔