خضدار سے دو اور نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ




خضدار کے علاقے کوشک سے الصبح  تقریبا  چار بجے صرف گاڑیوں  میں سوار آئی ایس آئی  کے مسلح جتھے کے کارندوں نے  طالب علم  نادر حسین ولد محمدخان ساکن مشکے گجر اور محمد آصف ولد مراد نامی دو افراد  کو انکے قریبی رشتہ داروں کے گھروں سے اسلح زور پر اغوا کرکے لے گئے ہیں ۔ 


دونوں نوجوان تاحال لاپتہ ہیں،

بتایا جارہاہے کہ نادر حیسن ایک   طالب علم ہے جو مشکے کا رہائشی ہے ،جو فوجی بربریت کیوجہ سے اپنے آبائی  علاقے سے نقل مکانی کرنے بعد حب چوکی میں دربدر کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ 


وہ  گزشتہ رات خضدار میں اپنی بہن سے ملنے آئی تھی کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کر لیا ۔  


آپ کو علم ہے ریاستی ایجنٹ نہتے شہریوں کو خفیہ اداروں اور فورسز کے کہنے پر اغوا کرکے بعد ازاں فورسز حوالے کرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post