سوراب گاڑی الٹ جانے سے خاتون ھلاک تین افراد زخمی ، بیوی کی قاتل شوہر گرفتار،مستونگ چوروں نے دکان کا صفایا کردیا




 سوراب  پنجگور سے شال آنے  والی ویگو گاڑی حاجیکہ کٹائی  کے مقام پر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں مسماة، زوجہ محمد اشرف نامی خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ مصور نامی شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی اس طرح   محمد اشرف اور فیصل  بھی زخمی ہو گئے۔


تربت گزشتہ روز شھرک میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم عتیق ولد حبیب ساکن شھرک کو لیویز فورس نے گرفتار کر لیا ہے۔


دریں اثناء مستونگ  نا معلوم چوروں نے چھت سے نقب لگا کرکریانہ کی دکان کا صفایا کر دیا  ۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ  مستونگ میں کوئٹہ روڈ پر واقع ہندو تاجر کریشن کمار کی کریانہ کی دکان میں گذشتہ شب نا معلوم چوروں نے چھت توڑ کر  نقب لگا یا ،اور  ہزاروں روپے کا سامان چرا  کر   رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post