بلوچستان کے دارلحکومت شال میں فورسز ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانیولالے تینوں افراد کی تدفین کلی قمبرانی میں فورسز کی نگرانی میں کردی گئی ہے ۔
آپ کو علم ہے فورسز نے انھیں عید الفطر سے ایک دن قبل جعلی قتل کرکے دعوی کیاتھا کہ مقابلے میں مارے گئے ہیں ۔
نعشوں کی شناخت حضرت سمالانی، غنی مری اور عظیم مری کے ناموں سے کی گئی تھی ،جس کے بعد جنہیں ورثا کے حوالے نہیں کی گئی تھی اور شال کے سول ہسپتال کے سردخانے میں رکھے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے کے باوجود نعشیں ورثاء کو نہیں دیئے گئے جس کی بڑی وجہ ان پر ہونے والے فورسز کی قید میں ہونے والی غیر انسانی تشدد ہے ۔