بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، دو بچوں سمیت تین افراد ھلاک، راستے بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئے


شمال ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری۔ نوکنڈی شہر اور گردونواح میں بارش سے نشیبیی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی، متعدد رابطہ سڑکیں بہہ گئے لسبیلہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش جاری دو بچوں سمیت تین افراد ھلاک ۔ 


پنجگور تحصیل پروم کے علاقے ریش پیش میں طوفانی بارش ، کی وجہ سے  دیوار گرگئی  جس کے نتیجے میں  سلیمان ولد حاجی داد محمد اور عدنان ولد جمعہ نامی دو بچے ھلاک ہوگئے ۔ 


کیچ تمپ میں نہنگ ندی کے تیز بہاؤ میں ایک شخص الہی بخش عرف جانی ندی پار کرتے ہوئے بہہ گیا۔

 میونسپل کمیٹی تمپ اور لیویز اہلکار ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے اس کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ 


 چمن کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ، کان مہترزئی، رکھنی میختر، مکران، کوہ سلیمان، رکھنی، کھیر تھر، لورالائی دکی میں بھی شدید بارش۔ لسبیلہ روڈ پر پڑنے والے شگاف کی عارضی بھرائی، چھوٹی گاڑیوں کو گزارا جارہا ہے ۔  


سیلابی ریلوں کے با عث ہرنائی پنجاب شاہراہ آج دوسرے بھی کئی مقامات پر بند ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ہر نائی سے پنجاب جانے والے ٹرک بڑی تعداد میں شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post