اوستہ محمد، ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکاروں کو ساتھیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا



اوستہ محمد اطلاعات کے مطابق تھانہ مولاداد کے حدود میں دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے اغوا کر نے بعد  تشدد کرکے ان کی ویڈیو بھی وائرل کردی ،جس میں ڈاکووں نے کہا کہ جو ہمارے خواتین اور بندے پولیس نے اٹھا کر گئے انہیں رہا کریں ورنہ ان کو قتل کریں گے ۔


 جسکے بعد  پولیس نے  انکے  ساتھیوں کو  چھوڑ دیا ۔ اب یہ بھی معلوم ہوا کہ تھا نہ مولا داد کو خالی کرنے کی بھی ڈاکووں نے دھمکی دی ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کو مقامی وڈیروں اور بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے انھوں نے عام لوگوں سمیت پولیس کا جینا حرام کردیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post