پنجگور تھانہ اور گریشہ میں موبائل ٹاورمشینریز کو نذر آتش کردیا ہے ،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں پنجگور میں تھانے پر حملہ اور گریشہ میں یوفون ٹاورکے مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ   پنجگور میں نارکوٹیکس تھانہ  پر حملہ اور گریشہ میں یوفون ٹاورکو ناکارہ بناکرمشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ 


انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پنجگور کے مرکزی شہر چتکان میں تار آفیس کے علاقے میں گزشتہ شب نارکوٹیکس کے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔دستی بم تھانے کے اندر گرا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔


انھوں نے  کہا ہے  کہ خضدار کے علاقے گریشہ میں سرمچاروں نے چیل کے مقام پر قائم دشمن فوج کی سہولت کے لیے موجودیو فون کے ٹاور کونشانہ بناکر ناکارہ اور مشینریزکو نذر آتش کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post