تربت اورکولواہ میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کولواہ میں فوجی کیمپ اور تربت ائیر پورٹ پر قائم فوجی چیک پوسٹ و مورچے پر حملہ  کردیاہے جن کی ذمہداریاں قبول کرتے ہیں۔


انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے  ہفتہ چار مارچ کو آٹھ بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر ائیرپورٹ کے سیکیورٹی کیلئے قائم چیک پوسٹ اور ساتھ میں موجود مورچے پر بیک وقت بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، چیک پوسٹ اور مورچے میں موجود دو اہلکار زخمی ہوئے۔


اس طرحب کیچ کے علاقے کولواہ،  جِرک میں قائم فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے چار مارچ رات نو بجے ایل ایم جی،راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post