بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ
لوڑ کاریز سریاب پبلک لائبریری میں ایک جتھے نے ڈنڈوں کے ساتھ داخل ہوکر لائبریری کے اندر توڑ پھوڑ کی اور لائبریری میں موجود عملہ اور مطالعہ کیلئے آنے والے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا-
زخمی ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ لائبریری میں داخل ہونے والے جھتے نے ہمیں لائبریری بند کرنے اور سریاب لٹریری فیسٹیول کے انعقاد سے منع کیا اور کہاکہ اگر کوشش کی گئی تو سنگین نتائج کیلے تیار رہیں ۔
سریاب لائبریری انتظامیہ اور طلباء نے کہا ہے کہ سریاب میں موجود واحد لائبریری پر حملہ تعلیم دشمن سازش ہے مقامی انتظامیہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی کریں۔