کیچ ہوشاب میں فورسز ہاتھوں دوسری بار جبری لاپتہ ہونے والے زمان بلوچ کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے سی پیک روڈ کو دھرنا دیکر ہر قسم کے ٹریفک کیلے بند رکھا ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک زمان بلوچ کو فورسز منظر عام پر نہیں لاتے اس وقت تک ٹریفک جام رہے گا ۔
آپ کو معلوم ہے فورسز نے نوجوان کو جمعہ کی روز تربت سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
انکے بازیابی کیلے اتوار کے روز لواحقین نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس دوران حکومت اور فورسز کو 24 گھنٹے کی مہلت دے رکھی تھی کہ ، اگر ان کے پیارے کو رہا نہیں کیاگیا تو وہ سی پیک روڈ بند کرنے کے علاوہ دیگر پر امن احتجاج کے راستے پر نکل پڑیں گے ۔
