ہرنائی، پنجگور اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلو چ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں تین الگ الگ حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ  سرمچاروں نے گذشتہ رات ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کے گچین پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچروں سے نشانہ بنایاہے۔


 انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوسٹ پر متعدد گرنیڈ داغے، حملے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ شکست خوردہ دشمن نے حملے کے بعد مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے فائر کئے ، تاہم بلوچ سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ جانے میں کامیاب ہوگئے۔


دوسرے بیان میں جیئند بلوچ نے کہاہے کہ  سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور کے علاقے گچک، کہن میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغ کر دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔


انھوں نے کہاہے کہ تیسرا  حملہ سرمچاروں نے گذشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب بلیدہ کے پہاڑی سلسلے میں کڈکی کے مقام پر کیا گیا ،جس میں  پی ٹی سی ایل کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا اور مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنایا۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ ٹاور انٹرنیٹ و دیگر مواصلات کیلئے دشمن کے زیر استعمال تھا۔


 انھوں نے کہاہے کہ ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post