خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد گہور خان ولد محمد امین اور علی احمد ولد علی شیر قوم شیخ مینگل سکنہ سراچو کو ھلاک کیا گیا ۔
واقع کے بعد ورثاء نے اپنے پیاروں کی نعشیں روڈ پر رکھ کر شال کراچی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔
مظاہرین کا پچھلے 13 گھنٹے سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے عملی قدم اٹھائیں ۔ان کا موقف ہے کہ عملی کاروائی نہ ہونے تک روڈ بند رہے گا ۔
