پنجگور اور قلات طالبعلم سمیت تین افراد جبری لاپتہ



ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے ایف ایس سی کے طالبعلم عبداللہ کو ان کے چچا محبوب بلوچ کے ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔


دریں اثناء پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 30 نومبر کو قلات کے علاقے منگچر سے عبدالرشید ولد میر احمد کو اسکے دکان سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔


علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے بازار میں ناکہ بندی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو اس کے دکان سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post