پسنی زون ہفت رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ بی ایس او



بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے رکن کریم شمبے بلوچ نے گوادر زون کے سینئر نائب صدر ساقا اقبال اور ولید بلوچ کے ہمراہ پسنی کا تنظیمی دورہ کیا۔

دورے میں انھوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے ڈپٹی آرگنائزر امان جمعہ کے ہمراہ پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر شہزاد بلوچ اور طلباء سے ملاقاتیں کیں جہاں شہزاد بلوچ نے کالج کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ 


کالج کا دورہ کرنے کے بعد انھوں نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پسنی کا بھی دورہ کرکے طلباء و اساتذہ سے اسکول میں تعلیمی مسائل پر گفتگو کی۔


انھوں نے اساتذہ کرام اساتذہ کرام کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ و دیگر وسائل کی کمی کے باوجود تعلیمی عمل کو برقرار رکھنا اعلیٰ قومی زمہ داری ہے۔


انھوں نے پروفیسر شہزاد بلوچ کو داد دیتے ہوئے کہا اس وقت بلوچستان کے بیشتر تعلیمی ادارے اساتذہ کی کمی و دیگر مسائل کا شکار ہیں اور ان مشکلات کے باوجود تعلیمی عمل کو برقرار رکھنا حوصلہ افزا امر ہے۔


انھوں نے امید ظاہر کی دیگر  تعلیمی اداروں کے سربراہان قومی زمہ داری کا احساس کرکے تعلیمی عمل میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔


انھوں نے طلباء سے خطاب کے دوران بلوچستان کے تعلیمی، سیاسی اور سماجی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسائل کھڑے کردئیے گئے ہیں ، لیکن طلباء کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ وقت و حالات کا ادراک رکھتے ہوئے آنے والے نسلوں کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔



آخر میں انھوں نے پسنی زون ہفت رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس میں گہرام بلوچ آرگنائزر، عبدالکریم ڈپٹی آرگنائزر، امجد بلوچ انفارمیشن سیکریٹری جبکہ اراکین میں عماد بلوچ، منیر بلوچ، محیب بلوچ، اور شفیع بلوچ شامل کردئیے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post