پاکستانی فوج کی بولان و گردنواح میں گذشتہ چھ دنوں سے بڑے پیمانے پر شروع کیاگیا فوجی آپریشن آج بھی بدستور جاری ہے ۔
آج بروز جمعہ بھی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ و بمباری کے علاوہ جیٹ طیاروں نے بھی حصہ لیکر مختلف مقامات پر بم پھینک رہے ہیں اور مسلسل فضاء میں گشت بھی کر رہے ہیں ۔
پاکستانی فوج نے آج بھی بدستور درجنوں خواتین و بچوں کو اوچ کمان و گردنواح کے علاقوں میں زیرحراست رکھی ہوئی ہے ۔
آپ کو علم ہے اب تک زیر حراست 13 خواتین کی شناخت ہوسکی ہے۔
مذکورہ خواتین و بچوں میں جبری گمشدگی سے متاثرہ لواحقین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان مختلف مقامات پر ایک دفعہ پھر جھڑپ ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں ۔