پنجگور سرسانڈ میں احتجاجی مظاہرین ولیویز فورس کے درمیان جھڑپیں لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ پنجگور سرحدی بارڈر پر کاروباری گاڑیوں کی ری ویریفکیشن کے حوالے سے آج جیرک بارڈر سے جانے والے گاڑیوں کی ری ویریفکیشن اسٹینڈ گوارگو میں جیرک پروم سے لیکر گوارگو چتکان بونستان عیسئ سوردو سریکوران گچک کی گاڑیوں کو جمع کرنا تھا لیکن سیاسی سماجی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی ری ویریفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک سر سانڈ کے مقام پر گزشتہ شب سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے تھے،
انھوں نے ٹریفک کو ہر قسم کے آمد رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا،جس پر آج لیویز فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مظاہرین نے مزاحمت کی جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔
آخری اطلاع تک ویریفکیشن کے خلاف کاٹاگری گوارگو کے مقام پر دھرنا جاری ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجگور،
بارڈر کو کار و بار کے لیے جب تک کھول نہیں جاتا اور ری ویریفکیشن نوٹس کو واپس نہیں کیاجاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا۔