مند میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی کوسامان سپلائی کرنے والے ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے مند،چُکاپ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی،فرنٹیر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ساز و سامان سپلائی کرنے والی ٹرک کو سامان سمیت جلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور اور کلینر کو بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ مزکورہ ٹرک خار دار تاروں سمیت عملے کے لیے راشن سے بھرا ہوا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ گاڑی کے اندر سے پاکستانی فوج کے بارے اہم دستاویزات اور کچھ رسید یں بھی برآمد ہوئے ہیں۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ٹرانسپوٹر حضرات سے اپیل کر چکے ہیں کہ وہ ریاستی معاون کاری سے باز آئیں۔ مگر اب بھی کچھ گاڑی مالکان اپنی ذاتی فائدے کے لئے دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ میجر نے کہاکہ انھیں تنبیہہ کرتے ہیں کہ ہوش  کے ناخن لیں ورنہ انکے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ ہم ڈرائیور حضرات سے اپیل کرتے ہیں وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کی کسی بھی سرگرمی میں مدد کیلئے کام سے انکار کرکے گاڑی مالکان کو دو ٹوک جواب دیکر انکار کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post