بھوک ہڑتالی کیمپ کو تین دن مکمل، جب تک جھوٹی ایف آئی آر کو ختم نہیں کیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔ بی ایس ایف اوتھل زون



بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی اقربا پروری، بلوچ طلباء کے ساتھ نارواک سلوک اور جھوٹی ایف آئی آر سمیت بلوچ طلباء کی رسٹیکیشن کے خلاف آج چوتھے روز لسبیلہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، جس میں طلباء تنظیموں سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے جن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا ہےکہ 19 اکتوبر کو بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی جانب لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی اقرباپروری، کرپشن اور اسکالرشپس پر اپنے من پسند لوگوں کی اجارہ داری کے خلاف ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کی گئی تھی اور دوران احتجاج وائس چانسلر دوست محمد کے ساتھ مزاکرات بھی کامیاب ہوئی تھی، لیکن بعد میں یونیورسٹی انتظامیہ کے اندر چند کردار جو مزید بلوچ طلباء کے ساتھ نارواسلوک اور اپنی اجارہ داری کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، نے مختلف الزامات لگاکر بلوچ طلباء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی جو بلوچ سماج کے غلام اور آقا کی اصل حقائق کی عکاسی ہے جنکو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔


 ترجمان نے  کہا ہےکہ بلوچستان میں میڈیا مکمل طور پر بلیک آؤٹ ہے، اوتھل جو کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کا ہیڈ کورٹر مانا جاتا ہے لیکن کئی دنوں سے بلوچ طلباء کی جانب جاری احتجاج کو کوئی کوریج نہیں دیا جارہا ہے جو کہ انکی صحافت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔


انہوں نے اپنے بیان  میں کہا ہےکہ اگر لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ بلوچ طلباء کو کورٹ کچہری سمیت دیگر مسائل میں الجھانا چاہتا ہے، تو ہم آئینی اور قانونی بنیاد پر انتظامیہ کی ان مظالم رویوں کے خلاف عدالت تک جانے کے ساتھ ساتھ مختلف فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ جب تک بلوچ طلباء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کو ختم نہیں گیا ہے اور انکے جائز مطالبات کو نہیں مانا گیا ہے بھوک ہڑتالی کیمپ لسبیلہ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے جاری رہے گا  


ترجمان نے کہاہے کہ ہم مخلتف طریقوں سے احتجاج کو وسعت دے کر لسبیلہ یونیورسٹی کی غلط پالیسیوں اور متعصبانہ رویوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post