بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے پنجگور ھنکین،اور جنوبی کوریا میں پروگراموں کا انعقاد کیاگیا

  


بلوچ نیشنل موومنٹ پنجگور ھنکین کی طرف سے یوم بلوچ شہداء کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔


پروگرام کے شرکاء بی این ایم کے ویلفئر سیکریٹری اقبال بلوچ اور بی این ایم پنجگور ھنکین کے ممبران جمیل دوست اور بی بی ھوری نے خطاب کیا۔


پروگرام میں کہا گیا کہ بلوچ شہداء نے اپنی جانیں بلوچ قوم کی آزادی کے لیے قربان کی ہیں۔ 


اس طرح آج یوم بلوچ شہداء کے موقع پر بی این ایم جنوبی کوریا کے زیر اہتمام ایپل اسکوائر بوسان میں شہداء کی یاد میں  ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے بلوچ گلزمین کی آزادی کے لیے اپنے سروں کی قربانی دینے والے شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور شمعیں روشن کئے ۔


پروگرام کے آخر میں بی این ایم کے ممبران نے بلوچ شہداء کی تصاویر کے ساتھ اطراف کے علاقوں میں گشت کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ترانے بجائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post