ہمیں یقین ہے کہ ہم آزادی حاصل کریں گے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا-استاد واحد قمبر




شال : بلوچ آزادی پسند رہنماء استاد  واحد قمبر بلوچ نے یوم شہدائے بلوچ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ جن بلوچ مرد اور خواتین نے اپنی زندگیاں بلوچ قوم کی آزادی کے لیے نچھاور کی ہیں میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 


انھوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ شہداء کے خون کے بدلے ہمیں اپنی آزادی حاصل ہوگی اور یہ خون ہرگز  رائیگاں نہیں جائے گا۔ 


واحد قمبر نے کہا پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے جو اپنے مقاصد اور بلوچستان پر اپنے قبضے کو دوام دینے کے لیے بلوچ قوم کا خون بہا رہی ہے۔لیکن جو اقوام قبضہ گیر کے سامنے ڈٹ جاتی ہیں ان کو غلام بنایا نہیں جاسکتا ہے۔بلوچ بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جس میں ہزاروں فرزندان وطن نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔


انھوں نے کہا ہمیں شہداء کے مقصد آزادی کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے بلوچ قومی تحریک آزادی کو منزل تک جاری رکھنا ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post