جیکب آباد ، ملیریا سے مزید 3بچوں سمیت 4افراد چل بسے تعداد 80 ہوگئی

جیکب آباد : تحصیل ٹھل کے گاوں بہر الدین سندرانی میں پانچ سالہ صائمہ ، گاوں باہو کھوسو میں دو سالہ دیدار اور گاوں شیر خان کھوسو میں بھی دوسالہ لطیف سمیت گڑہی خیرو کے علاقے دوداپور کے نواحی گاوں نور محمد لہر میں 60سالہ دیدار علی لہر ملیریا کے باعث فوت ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلع بھر میں ملیریا کے باعث 80 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، جبکہ ہزاروں کی تعداد لوگ ملیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہناہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا کی وباءپر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے اور سرکاری اسپتالوں میں ملیریا کے علاج کی ادویات تک میسر نہیں ہیں جس کے وجہ سے ملیریا میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post