بولان چوتھے روز بھی فوجی آپریشن جاری

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی بدھ کے روز چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہی۔
آپریشن دوران علاقہ میں بڑی تعداد میں جنگی ہیلی کاپٹروں بھی گشت کرکے شیلنگ اور بمباری کر رہے ہیں ۔ علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، آمدورفت کے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے، علاقے میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پورے علاقے میں کرفیو کا سا سماں ہے۔ آبادیاں فوجی محاصرے میں ہیں ۔ باخبر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق، پورے علاقے میں وقتاً فوقتاً شدید بمباری کی آوازیں آرہی ہیں۔ جسکی وجہ سے عام شہریوں کی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات آرہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع سے یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ پہاڑی علاقوں میں گلہ بانوں کو ان کے گھروں سے گھسیٹ باہر نکال کر اسکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے، قتل کیا جارہا ہے ۔ آپ کو علم ہے پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آپریشن کے پہلے روز علاقے میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح جھڑپوں میں چار بلوچ آزادی پسند ھلاک ہوگئے ہیں ، مگر دوسری جانب اب تک ان ھلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post