نوشکی : گذشتہ روز پاکستان فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی سے ایک شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں-
لاپتہ نوجوان کی شناخت سیف اللہ ولد عظیم سکنہ بنڈالو لجے خاران کے نام سے ہوئی ہے ، جسے فورسز نے نوشکی احمد وال کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔
دریں اثناء گذشتہ دنوں نوشکی سے لاپتہ کئے جانیوالے نوجوان غلام نبی ولد غلام علی مینگل بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔