عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال کی طرح 10 اکتوبر کو ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منایا گیا اور اس سال کا موضوع ذہنی صحت ہر جگہ ترجیح بنیادوں پر رکھا گیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف دماغی امراض میں سب سے عام مرض ڈپریشن اور اینگزائٹی ہیں جو بہت سی دیگر بیماریوں کا بھی سبب بنتے ہیں۔ ہر سال عالمی معیشت کو ان 2 امراض کی وجہ سے صحت کے شعبے میں 1 کھرب ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دماغی امراض کی سب سے عام قسم ڈپریشن دنیا بھر میں 30 کروڑ افراد کو اپنا نشانہ بنائے ہوئی ہے، اس مرض کے علاوہ بھی ذہنی امراض کی کئی اقسام ہیں جو تیزی سے پھیل رہی ہیں-