بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مچاروں نے حب کے علاقے بھوانی بائی پاس کے مقام پر قیمتی پتھر (سنگ مرمر) لے جانے والی ایک ٹرالر پر فائرنگ کرکے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا گاڑی میں سوار افراد کو وارننگ کے تحت نشانہ نہیں بنایا۔
آزاد بلوچ نے کہا دشمن ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان میں جاری قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہر شخص کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اس استحصال کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے کہا ہمارے اس طرح کے حملے مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ اجاری رہیں گے۔