ڈیرہ مراد جمالی : گذشتہ رات ایک بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ڈھاڈر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکار عابد حسین بھاگ شہر کا رہائشی تھا۔
تھانے پر حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے