لسبیلہ کے علاقہ وندر سے منگل کی شام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نےبلوچی زبان کے نوجوان شاعر سعود ناز ولد رحیم بخش سکنہ کور پشت ، اور کامران ولد نوربخش سکنہ ریک سر بلیدہ جو دونوں کزن ہیں کو حراست میں لینے بعد لاپتہ کردیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان بلیدہ میں فورسز کی آئے دن کی چھاپوں سے تنگ آکر کئی سال قبل اپنے آبائی علاقے چھوڑ کر وندر میں آباد ہوگئے ہیں ۔