شال : بلوچ رہنماء عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے مختصر بیان میں بلوچ رہنماء عطاءاللہ مینگل کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا عطاء اللہ مینگل مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان کی استحصالی پالیسیوں کے خلاف اپنی ان تھک جدوجہد کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
دریں اثنا وڈھ کوٹ میں عطا ء اللہ مینگل کی پہلی برسی پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں سیاسی سماجی رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی ۔