بلوچستان مختلف علاقوں میں سیلاب آنے سے متاثرین مختلف امراض کا شکار ،خضدار ھلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ 600 متاثر ۔

خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار میں مون سون بارش اور آنے والے سیلاب کے بعد وبائی امراض شدت کے ساتھ خضدار کے شہری اور دیہی علاقوں میں بڑھنے لگے ہیں ۔ خضدار میں گیسٹرو وباءکی شدت میں اضافہ و وبائی امراض سے چھ سو سے زائد مزید متاثرین اسپتال لائے گئے ہیں، حالیہ چند روز میں خضدار و گردنواح میں کیسٹرو وباء سے رپورٹ ہونے والی اموات کی تعداد اب 20 ہوگئی ہے، جبکہ 600 افراد زیر علاج ہیں۔ پیرا میڈیکس کا کہنا ہے جہاں جہاں سیلاب کے باعث پانی کھڑا ہوا ہے وہاں مختلف قسم کی بیماریاں پیداء ہورہے ہیں سیلاب سے متاثرہ افراد جلد، گیسٹرو، ملیریا، پیٹ درد، ہیضہ و کھلے آسمان تلے رہنے کے باعث بخار میں مبتلاء ہورہے ۔ کوہلو میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں پیٹ درد و ملیریا سے متاثر مریض لائے گئے ہیں۔ جن میں سے درجنوں متاثرہ مریضوں کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کوہلو و گردنواح میں ملیریا سے شدید متاثرہ بچوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ حالیہ سیلاب سے متاثر بے گھر ہونے والے لسبیلہ کے مکین ڈائریا اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ڈاکٹروں کی کمی کے باعث متاثرین کی ہسپتالوں تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر سیلاب سے متاثر نصیر آباد کے علاقوں سمیت حب چوکی کے علاقوں میں جلدی اور آنکھوں کی وبا ء کے باعث درجنوں خواتین و بچے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سیلابی پانی جمع ہونے اور گندگی پھیلنے کی باعث اسہال، ڈینگی، ملیریا، جلد کے انفیکشن، معدے کے امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی صحت کو سنگین خطرات پیدا کررہے ہیں ، جبکہ مچھروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان کے فلاحی تنظیموں نے محکمہ صحت، حکومت اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا جائے وگرنہ صورتحال مزید سنگین شکل اختیار کرسکتی ہے۔ بلوچستان میں سیلاب بارشوں سے متاثرہ علاقے شدید قسم کی بیماریوں کا آماج گاہ بن رہے ہیں۔ تاہم ان علاقوں میں ادویات کی عدم موجودگی کی باعث امراض پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے ، جبکہ روڈ بہہ جانے اور زمینی رابطے منقطع ہونے کی باعث بڑے شہروں کی جانب علاج کے لئے سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post