قلات ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قلات کے علاقے شیخڑی میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے بدھ کے روز بھی مذکورہ سائٹ پر گیس کے ایک کنویں کو دھماکے سے تباہ کیا تھا۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم پی پی ایل کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کے استحصالی پروجیکٹ بند کرکے بلوچستان سے نکل جائے۔ بصورت دیگر شدید تر حملے ہونگے۔