عاقب چانڈیو کی جبری گمشدگی اور شہادت کی خبر جھوٹی ہے۔حسین سندھی

کراچی ( اسٹاف رپورٹرز سے +ویب ڈیسک )سندھی قوم دوست کارکن عاقب چانڈیو کی جبری گمشدگی کے بعد مسخ شدہ نعش برآمدگی کی خبر جھوٹی ہے ۔ یہ بات جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے سیکریٹری جنرل حسین سندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے بتائی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایک جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے جسے بعد میں بند کیا گیا بلوچ ویب سائٹ کو عاقب چانڈیو کی شہادت کے حوالے سے جھوٹی خبر بھیجی گئی۔ جس کی جلد تردید کی جائے گی۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے عاقب چانڈیو کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کر لیا گیا ہے، لیکن سندھ میں سیلاب کی وجہ صورتحال گھمبیر ہے اس لیے وہ مصلحتا خاموش ہیں۔ آپ کو علم ہے گذشتہ روز ایک بلوچ ویب سائٹ نے ایک نعش کی تصویر کے ساتھ سندھی قوم دوست کارکن کی شہادت کی خبر دی تھی۔ خبر کے مطابق عاقب چانڈیو کو جبری گمشدگی کے بعد قتل کرکے ان کی نعش مشرقی اور مغربی بلوچستان کی سرحد پر پھینک دی گئی تھی۔ بعد میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر دو مہینے قبل ایک فیس بک آئی ڈی کے ذریعے مختلف لوگوں کو ارسال کی گئی تھی اور عاقب چانڈیو کی شہادت کا دعوی کیا گیا تھا لیکن نعش نہ ملنے کی وجہ سے ان کی شہادت کی تصدیق نہ ہوسکی۔ باخبر ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ تاحال عاقب چانڈیو کے خاندان اور ان کے قریبی ذرائع اس حوالے سے خاموش ہیں مگر یہاں سندھ میں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف سازشی نظریات گردش میں ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post