کابل میں دھماکہ، پانچ سے زائد افراد ھلاک متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل مسجد میں دھماکے سے 5 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں بیشتر نمازی شدید زخمی بھی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ افغانستان کی ایک بڑی مسجد وزیر اکبر میں نماز جمعہ کے بعد اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر جا رہے تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ افغان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم سے کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post