پنجگور ( ویب ڈیسک ،اسٹاف رپورٹرز )پنجگور کے علاقہ کیلکور گزی ،سمیت مختلف کلیوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ اس علاقہ کے درجن سے زائد کلیاں فوجی محاصرے میں ہیں ،جہاں فوج بڑی تعداد میں داخل ہوکر فوجی بربریت کر رہی ہے ۔
غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ فوجی آپریشن دوران علاقہ مکینوں کو بڑی تعداد میں حراست میں لیا جاچکا ہے ۔ مگر انکے بارے میں مکمل تفصیلات نہیں ملے ہیں ،جس کی بڑی وجہ نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروس کا نہ ہونا ہے ۔
آپ کو علم ہے کیل کور وہ بدبخت علاقہ ہے جہاں اکثر فوج نہتے لوگوں پر تشدد کرکے بے بس مردوں کے سامنے انکے خواتین کی ریپ کر چکی ہے، اور نہتے لوگوں نے جب زبانی مزاحمت کی ہے تو انھیں گولیوں سے یہ کہہ کر بھون ڈالا ہے کہ وہ مسلح بلوچ تنظیموں کے ارکان تھے ۔
