کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے. فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شاہ محمد ولد محمد افضل ،شاہ نواز ولد محمد صالح جو کہ نوشکی کے علاقے احمد وال کے رہائشی ہیں جبکہ پیشے کے لحاظ سے دونوں ڈرائیور ہیں بتایا جاتا ہے۔ جمعہ کے رات آٹھ بجے ٹرک اڈا ہزار گنجی سے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔
