کراچی کتب چھاپنے والے ادارے علم وادب پبلشرز کے منیجر لالہ فہیم بلوچ جبری لاپتہ

کراچی(اسٹاف رپورٹرز سے ) کراچی کے علاقے اردو بازار سے جمعہ کی شام کو بلوچی ادبی کتب چھاپنے والے ادارے علم وادب پبلشرز کے منیجر لالہ فہیم بلوچ کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق سندھ پولیس کی موبایل میں دو سندھ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ماسک پہنے سادہ کپڑوں میں ملبوث دو اہلکاروں نے فہیم بلوچ سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں ان کی دکان بند کرواکر اپنے ساتھ پولیس موبایل میں لے گئے۔ علم وادب پبلشرز پاکستان کی سطح پر ایک معروف پبلشنگ ہائوس ہے جہاں بلوچی ادب اور زبان پر تحقیقی کتابیں شائع کی جاتی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post