آواران ( نامہ نگار ) تحصیل جھاؤ سوڑ میں جمعرات کی صبح فوجی چوکی پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کی راکٹ لانچروں اور بھاری ہتھیاروں کے حملہ بعد صبح سے اب تک حواس باختہ فورسز نے عام آبادی پر مارٹر فائر کرنا شروع کرکے مقامی آبادیوں کے لوگوں کو محصور کر رکھاہے۔
باخبر زرائع کے مطابق سرمچاروں کے حملہ کے زد میں آنے والی چوکی علاوہ دیگر قریبی چوکیوں سے بھی وقفے وقفے کے ساتھ مارٹر گولے داغے جارہے ہیں ، اور مشین گن سے فائر نگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
مقامی لوگوں کا کہناہے کہ سرمچاروں کے مزکورہ حملہ بعد ایک طرف فورسز سرمچارو سے خوف کا شکار ہیں تو دوسری جانب علاقہ مکین حواس باختہ فورسز کی مارٹر گولے داغ نے اور فائرنگ سے پریشان اور خوف زدہ ہیں ۔
