شال ،بولان مچھ، قلات ،بالگتر ( اسٹاف رپورٹرز سے )
بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے چار حملوں کی ذمہداریاں قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں سریاب تھانے کے ایس ایچ او کے گاڑی کو سریاب روڈ پر ایری گیشن کالونی کے قریب ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
انھوں نے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او پاکستانی خفیہ اداروں کی ایماء پر مقامی فورس ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں پر چھاپوں، بلوچ عوام پر تشدد اور سڑکوں پر چیکنگ کے نام پر بلوچوں کی عزت نفس مجروح کرنے میں ملوث رہا ہے۔
بی ایل اے پولیس و لیویز فورس کو بلوچ ہونے کے باعث رعایت دیتی رہی ہے لیکن مذکورہ فورسز مسلسل اس رعایت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بلوچ عوام پر تشدد اور قومی تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے جیسے عوامل میں شریک رہے ہیں لہٰذا پولیس اور لیویز فورس کو ایک بار پھر یہ وارننگ جاری کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ایسی سرگرمی سے باز رہیں جس سے بلوچ قوم یا بلوچ قومی تحریک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو،
انھوں نے کہاہے کہ اگر مذکورہ فورسز نے اپنی روش نہیں بدلی تو بی ایل اے انکے بابت وہی پالیسی و رویہ اختیار کریگی جو قابض آرمی اور ایف سی کے بارے میں اختیار کی ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ گذشتہ رات قلات شہر میں پولیس تھانے پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا، جب ایس ایچ او وہاں موجود تھا۔ مذکورہ ایس ایچ او علاقے میں چیکنگ کے نام پر عوام کو ہراساں کرنے، جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے بلیک میل کرنے جیسے عوام دشمن گہناونے عوامل میں شریک رہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ یہ حملہ ایس ایچ او و دیگر اہلکاروں کیلئے ایک تنبیہہ ہے کہ قابض فوج کے ایماء پر کسی بلوچ مخالف سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
جیئند بلوچ نے تیسری بیان میں کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے ایک دستے نے بولان کے علاقے مچھ میں "نیشنل کوئلہ لیز" کے احاطے میں قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر معمور اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بنانے کے بعد راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن فوج کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ا س طرح کیچ کے علاقے بالگتر میں گڈگی کے مقام پر ساتھی سرمچاروں نے قابض فوج کے ایک چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پوسٹ کے باہر موجود دو اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ متعدد گولے پوسٹ کے اندر گرے جس سے دشمن اہلکاروں کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انھوں نے کہاہے کہ
بلوچ لبریشن آرمی ان چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اور وضاحت کرتی ہے کہ بلوچ سرزمین سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگی۔
