سوئی میں میڈیکل کی طالبہ کی نعش بر آمد نہ کرنے پر شہر بند

ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی کے لوگو نے شہر بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ سمیت نااہل حکمرانوں کے خلاف شیم شیم کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات دنوں سے سیلاب کے ریلہ میں بہہ جانے والی طالبہ کی نعش منوں مٹی تلے دبی ہوئی ہے ، مگر انتظامیہ لوگوں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ اس دوران لوگوں نے کہاکہ ہم نااہل انتظامیہ ، بڑے بوٹ والوں سمیت وزیر اعظم شہباز شریف جیسے نااہلوں سے بھی اپیل کرنے پر مجبور ہیں کہ سیلاب زدگان کے نام پر فوٹوسیشن بجائے عملی قدم اٹھائیں ۔ مظاہرہ دوران طالبہ کی باپ نے جھولی پھیلاکر اپیل کیاکہ ان کی بیٹی کی نعش منوں مٹی تلے سے نکالنے میں انھیں مشینری فراہم کی جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post