فہیم بلوچ کو لاپتہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں پولیس اہلکار انھیں لے جارہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹرز سے ) کراچی کے علاقے اردو بازار سے علم وادب پبلشرز کے مینیجر لالہ فہیم بلوچ کو لاپتہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہفتہ کے روز وائرل ہوگئی، فوٹیج میں گزشتہ جمعہ کی شام کو بلوچی ادبی کتب چھاپنے والے ادارے علم وادب پبلشرز کے مینیجر لالہ فہیم بلوچ کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ پولیس اور کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار انہیں علم وادب کے دفتر سے لے جارہے ہیں۔ فوٹیج میں اہلکار لالہ فہیم بلوچ سے پوچھ گچھ کررنے کے بعد ان سے ان کی دکان بند کرواکر اپنے ساتھ پولیس موبائل میں لے جارہے ہیں۔ اہل دانش کا کہناہے اس فوٹیج سے یہ بات واضع ہوگئی ہے کہ انہیں سندھ پولیس کی معاونت سے لاپتہ کیا گیا ہے۔ آپ بھی جانتے ہیں ،علم وادب پبلشرز پاکستان کی سطح پر ایک معروف پبلشنگ ہائوس ہے ، جہاں بلوچی ادب اور زبان پر تحقیقی کتابیں شائع کی جاتی ہیں۔ ہفتہ کے روز ان کی خاندان والوں نے پریڈی پولیس تھانے میں ان کے اغوا نما واقعہ پر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے رجوع کیا ۔ تاہم پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے منع کردیا تاہم لالہ فہیم کی فیملی نے ان کی جبری گمشدگی کی درخواست پولیس کو دے دی۔ کہا جارہاہے کہ لالہ ، انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن بھی ہیں۔ لالہ فہیم کے اغوا پر بلوچ ادیب، دانشور اور شعرا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے کہا کہ حکومت اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کتاب اور قلم سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے ان کے بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post