شال کاریز میں بچہ گرنے کے بعد اس کو بچاتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ، ویب ڈسک ) گذشتہ روز شال کے نواحی علاقے سریاب میں کچرا چننے والا ایک بچہ کنویں میں گر گیا جس کو بچاتے ہوئے ضلع خاران کے رہائشی بالاچ نامی نوجوان نے اس بچے کو بچانے کے لئے کاریز میں جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران رسی ٹوٹنے کی وجہ سے بالاچ کاریز میں گر گیا جس کے بعد بالاچ بھی جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکار 12 گھنٹے تجربے و بہانے کرتے رہے ۔ بلآخر جلیل اور امیر حمزہ نامی دو نوجوان جو مستونگ سے آئے اور بغیر حفاظتی آلات کے کاریز میں اترے ہمت اور بے خوفی سے نعشوں کا نکال لیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post