گوادر ( پریس ریلیز ،مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر سے جبری لاپتہ
عظیم بلوچ کے اہلخانہ نے انکی بازیابی کیلے جاوید کمپلیکس گوادر کے سامنے اتوار 21 اگست 2022 کو کیمپ لگانے کا اعلان کیاہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ یہاں احتجاجی کیمپ لگانے کا مقصد شال ریڈ زون میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کرکے ان خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، جو اپنے پیاروں کی بازیابی اور فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں اپنے پیاروں کو مارنے سے بچانا ہے ۔
انھوں نے گوادر کے عوام سے اتوار کے دن منعقد ہونے والے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
