آواران سے پندرہ دن دوران چوتھا شخص حراست بعد لاپتہ

آواران ( نمائندہ خصوصی ) ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے نوندڑہ بدرنگ سے رات گئے سیکورٹی فورسز نے علی ولد سہراب نامی شخص کو انکے گھر سے اہل خانہ کے سامنے تشدد بعد حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ آپ کو علم ہے پندرہ دن قبل جھاؤ کے علاقے شکاری گوٹھ سے تین نوجوانوں کو فورسز نے انکے گھروں سے گرفتار کرنے بعد لاپتہ کردیا ، جن میں سے ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کرنے کے تین دن بعد کافی تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز کا معمول بن چکا ہے ،آئے روز جھاؤ کے مختلف علاقے سے لوگوں کو جبری طورپر اپنے کیمپوں میں بلاتے اور کافی تشدد کے بعد چھوڑ دیتے ہیں ، ان سے کوئی بھی نہیں پوچھتاکہ یہ انسان ہیں انھیں بھی زندگی گزارنے کا حق ہے، بندوق ہاتھ ہونے رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ نہتے لوگوں کی تزلیل کرتے پھریں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post