کیچ دازن میں نوجوان نے خودکشی کرلی ، دشت سیلابی ریلہ سے بچے کی نعش برآمد

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تمپ کے علاقے دازن میں سعید ولد عبدالقادر عرف سمید سکنہ دازن تمپ نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کر لی۔ یہ اقدام انہوں نے جمعہ کے دن اٹھا یاگیا ہے ۔ علاقائی زرائع نے بتایا کہ مزکورہ شخص نشہ کا عادی تھا تاہم ان کی خودکشی کا اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ آپ کو یاد ہے مکران ڈویژن میں خودکشی کا رجحان اچانک تیز ہوا ہے، رواں مہینے میں تقریباً خودکشی کا یہ دسواں کیس ہے۔ صرف ضلع کیچ میں ایک ہی مہینہ میں اب تک ایک لڑکی سمیت خودکشی کے 5 سے 6 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اسی طرح ضلع پنجگور اور گوادر میں بھی ایسے کیس سامنے آئے ہیں۔ مستونگ : دشت میں سیلابی ریلے سے ایک کمسن بچہ کا نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقہ سپیزنڈ کے قریب طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والا کمسن بچہ شاہ زین ولد گل حسن سکنہ بھاگناڑی حال بھٹہ مارکیٹ کو لیویز دشت عملے نے اطلاع ملنے پر ریسکیو کرکے نعش برآمد کرلیا جنہیں شال ہسپتال منتقل کردیا، بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post