شال ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری بیان میں گذشتہ شب شال ،مشرقی بائی پاس پر قائم سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
انھوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سترہ اگست کی رات مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقے مشرقی بائی پاس گوبر میدان، ر یلوے پٹری کے قریب پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان بی ایل ایف نے کہاکہ پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں پرمزید شدت کے ساتھ حملے جاری رہیں گے ، لہذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ پاکستانی فوجی تنصیبات، چوکیوں اورقافلوں وغیرہ سے دور رہیں۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے جاری رہیں گے۔
